32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقطری شہزادی شیخہ اسماء نے نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم...

قطری شہزادی شیخہ اسماء نے نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کر دی


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قطری شہزادی شیخہ اسماء نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کر کے قطر کی شہزادی شیخہ اسماء نے نا صرف ایک اہم کوہ پیمائی سنگِ میل عبور کیا ہے بلکہ خواتین کی طاقت، حوصلے اور عزم کی بھی بھرپور مثال قائم کی ہے۔

شیخہ اسماء نے شدید سردی، تیز ہواؤں اور خطرناک راستوں کے باوجود 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی پر پہنچ کر قطر کا قومی پرچم لہرا دیا۔

نانگا پربت کو اس کی ہلاکت خیز چڑھائیوں اور جان لیوا برفانی تودوں کی وجہ سے دنیا بھر میں قاتل پہاڑ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ کامیابی دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے شیخہ اسماء کے مشن کا نواں مرحلہ ہے، ان کا مقصد صرف ذاتی کامیابی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خواتین کو بااختیار بنانا اور حوصلہ دینا ہے۔

شیخہ اسماء کا کہنا ہے کہ ہر چوٹی ایک ایسی عورت کی نمائندگی کرتی ہے جو ناممکن کو ممکن بنانے کا خواب دیکھتی ہے۔

کوہ پیمائی کے ماہرین نے شیخہ اسماء کے عزم، نظم و ضبط اور ذہنی طاقت کی تعریف کی ہے، نانگا پربت جیسی جان لیوا اور غیر یقینی حالات والی چوٹی کو سر کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

شیخہ اسماء کی کامیابی پر قطر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سوشل میڈیا پر قطری عوام اور بین الاقوامی کوہ پیمائی حلقوں نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستانی حکام نے بھی ان کی اس کامیابی کو ملک کی قدرتی خوبصورتی اور بین الاقوامی ایڈونچر ٹورازم کی طرف بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کا عکاس قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات