28 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوعمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد...

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کرنے کی استدعا



اسلام آباد:

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائر کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  190 190 ملین پاؤنڈز کیس میں  بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواستیں دائر کردی  ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی  جلد سماعت کی درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہیں، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے ۔ 17 جنوری کو سزا ہوئی 27 جنوری کو اپیل فائل کر دی  تھی۔

درخواست کے مطابق 15 مئی کو سزا معطلی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی ۔ نیب کیس لٹکانے کے لیے بار بار التوا مانگ رہا ہے۔ عدالت سے گزشتہ سماعت پر بھی کیس جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی  اور یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں جلد مقرر نہیں ہوئیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزا معطلی کی دونوں درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات