32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومغزہ لہو لہوعدالت کا 27  یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم 

عدالت کا 27  یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم 


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27  یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر یوٹیوب کو چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی اور 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم  دیا اور اپنے حکم نامے میں کہا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔

حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات