32 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںطوفانی بارشیں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

طوفانی بارشیں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے، بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد ہوئیں۔

سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلرز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ 10 سے زائد لڑکیاں اور ایک اسٹاف ممبر تاحال لاپتا ہے جبکہ لاپتا درجنوں افراد کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر سرچ آپریشن جاری ہے جس حوالے سے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی چند گھنٹوں میں کئی فٹ بلند ہو گیا تھا جس کی وجہ موسمی دباؤ اور مسلسل بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے باقی علاقوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے جس کے پیش نظر ریاست کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات