زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ساڑھے 11 روپے مالیت کے قرض کی فائلیں گم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
11 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے کا قرض کس کس سے لینا ہے؟ اور وہ کیسے واپس آئے گا؟ زرعی ترقیاتی بینک کی 22 ہزار فائلیں غائب ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کی 5 ہزار فائلیں تو بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت جلادی گئیں اور باقی ویسے ہی گم ہوگئیں۔
پی اے سی اجلاس میں آڈیٹر حکام نے بتایا کہ پہلے فائلیں 22 ہزار تھیں، اب 11400 فائلیں گم ہیں، گم فائلوں میں قرض کی رقم 11 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
صدر زرعی ترقیاتی بینک نے بتایا ان کے خیال میں 790 فائلوں کو وہ ٹریس نہیں کر سکے، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت ملک بھر میں 5 ہزار قرض فائلیں جل گئی تھیں۔