29 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحکومت مخالف مظاہروں میں 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

حکومت مخالف مظاہروں میں 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


فوٹو بشکریہ رائٹرز

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حکومت مخالف مظاہروں میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں تاریخی جمہوریت حامی مارچ کے 35 برس مکمل ہونے پر مظاہرے کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں منتشر کرنے کےلیے فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کیننز کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ پولیس کی حراست میں بلاگر البرٹ اوجوانگ کی موت نے تاریخی جمہوریت حامی مارچ کو نئی تحریک دی اور حکام کے خلاف غصے کو ہوا دی ہے جس کے بعد سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

نیروبی کے مضافاتی علاقے کے ایگل نرسنگ ہوم نے میڈیا کو بتایا کہ 6 افراد کو زخمی حالت میں داخل کروایا گیا تھا جبکہ 2 ایسے افراد کی لاشیں بھی لائی گئی تھیں جن کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی۔ 

دوسری جانب کینیاٹا نیشنل اسپتال کے ایک ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت اسپتال میں 24 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ کینیا کے عوام نے کثیرالجماعتی جمہوریت کے مطالبے پر 7 جولائی 1990 کو مارچ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات