28 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحارث رؤف بھی انجرڈ، امریکی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہوگئے

حارث رؤف بھی انجرڈ، امریکی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہوگئے


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انجری کے باعث حارث رؤف کی رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے دورے میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ سوشل میڈیا پرامریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو کرمیجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری بطور متبادل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات