بھارت میں مینگو فیسٹیول کے دوران آموں کی لوٹ مار شروع ہوگئی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں مینگو فیسٹیول میں عوام آموں پر ٹوٹ پڑے۔
لوگ ایک دوسرے کو دھکا دے کر آم بٹورتے رہے، کسی نے آم کو دوپٹے میں باندھا تو کسی نے ساڑھی میں، مرد بھی اپنی جیبوں میں آم ٹھونستے نظر آئے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا کہ فیسٹیول میں شریک افراد ایونٹ کے آداب کو بالکل نظر انداز کرتے ہوئے آم سمیٹے رہے۔