پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں اینٹی ایجنگ مصنوعات اور غیر حقیقی خوبصورتی کے معیار کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
زارا نے میڈیا انڈسٹری اور اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ عمر چھپانے اور جلدی جوان نظر آنے کی دوڑ سے باہر نکلیں اور فطری عمر رسیدگی کو خوبصورتی سے قبول کریں۔
زارا نور عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اینٹی ایجنگ کو پروموٹ کرنا بند کریں، عمر بڑھنا ایک قدرتی اور خوبصورت حقیقت ہے اسے قبول کریں، زندگی کے اس عمل کو قابو میں لانے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلمنگ ڈراپس، ایسی دوائیں جو وزن کم کرتی ہیں یا جلد کو گورا کرتی ہیں ان کا پرچار بند کریں، دواؤں کا نشہ سب سے خطرناک لت ہے، وقتی خوبصورتی کی اہمیت بہت کم ہے، اصل کام دماغ اور سوچ پر کریں، وہی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔
زارا نور عباس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بالی ووڈ اداکارہ شیفالی زری والا کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کو دل کا دورہ پڑنا 8 سال سے اینٹی ایجنگ انجیکشنز لینے کا نتیجہ تھا۔