26 C
Lahore
Wednesday, July 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں اضافہ

ایران سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں اضافہ


  

تصویر سوشل میڈیا۔

ایران سے افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی میں اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ کی مہاجرین ایجنسی کے مطابق روزانہ ہزاروں افراد ایران سے واپس آ رہے ہیں۔

4 جولائی کو 50 ہزار سے زائد افراد ایران سے افغانستان پہنچے، رواں برس اب تک 12 لاکھ سے زائد افغان واپس آچکے ہیں، ایران نے افغان پناہ گزینوں کو واپسی کے لیے 6 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

ایران سے افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر جبری واپسی پر ہلال احمر نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کی اسرائیل ایران جنگ کے بعد ایران سے افغانوں کی واپسی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بیشتر افراد کو ان کی مرضی کے بغیر بسوں میں بٹھا کر سرحد تک پہنچایا گیا، رواں برس ایران سے مزید 10 لاکھ افغان واپس افغانستان بھیجے جا سکتے ہیں۔

افغانستان میں کوئی گھر بار نہ ہونے پر واپس آنے والوں کا مسقتبل غیر یقینی ہے، بڑے پیمانے پر افغانوں کی واپسی نے امدادی نظام پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، واپس آنے والے افغانوں کی مدد کے لیے 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی اپیل پر اب تک صرف 10 فیصد رقم جمع ہوسکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات