کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈور کرکٹ ورلڈکپ 27 ستمبر سے 4 اکتوبرتک سری لنکا میں ہو گا ، جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کی ٹیمایونٹ میں شامل نہیں ہے اور نہ پاکستان کا ورلڈ انڈور کرکٹ فیڈریشن سے الحاق ہے۔ ایونٹ میں میزبان سری لنکا ، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، یو اے ای اور امریکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔