سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار اسرائیل نے غزہ کے زیر قبضہ علاقے خالی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کا زیر قبضہ 75 فیصد حصے میں سے زیادہ تر خالی کردیں گے جبکہ غزہ کے دیگر 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنا غیرضروری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بقیہ 25 فیصد علاقے میں جنگ جاری رکھنے سے یرغمالیوں کو غیرضروری خطرہ درپیش ہوگا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ کل کے بعد غزہ حماس کے بغیر ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی ہوجائے گی۔