24 C
Lahore
Tuesday, July 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ایرانی فوج ہائی الرٹ...

اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے، ایرانی ٹی وی


گزشتہ ماہ جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب میں ہونے والی تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ ہے، جس کے بعد ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے۔ 

تہران سے ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ نیتن یاہو، ٹرمپ ملاقات دھوکا ہے، یہ سب پہلے سے طے شدہ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں۔ 

دوسری جانب ایرانی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی سخت تر ہوگی۔

مشیر آیت اللّٰہ خامنہ ای جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات کیلئے تیاری کر لی ہے، خفیہ جگہوں پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز دفاع کیلئے موجود ہیں، اسرائیل سے جنگ میں قدس فورس، نیوی اور آرمی کو مکمل استعمال نہیں کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات