ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دوبارہ کوئی اقدام کیا تو شدید ترین ردعمل کا سامنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکارچی نے بیان میں کہا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کی بنیادی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
ترجمان ایرانی فو ج نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دوبارہ کوئی اقدام کیا تو ایرانی ردعمل زیادہ طاقتور، شدید اور مؤثر ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے اپنے حملوں کے ذریعے اسرائیل کو جارحیت روکنے پر مجبور کیا، اب دشمن کو سمجھ لینا چاہیے ڈیڑھ ارب مسلمان کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔