32 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومجرم و سزاگوجرانوالہ میں سفاک شوہر کی فائرنگ، 7 بچوں کی ماں قتل

گوجرانوالہ میں سفاک شوہر کی فائرنگ، 7 بچوں کی ماں قتل


پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق عفان جی ٹاؤن کے رہائشی جمیل کی 20 سال قبل انجم ناز سے شادی ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔

ملزم کا بیوی انجم ناز کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا،  ملزم اکثر مقتولہ کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

گجرانوالہ پولیس  کے مطابق مقتولہ نے میکے فون کر کے شوہر کے تشدد کے بارے میں اپنے اہلخانہ کو آگاہ کیا اور میکے لیجانے کا کہا۔

ملزم نے اسی رنجش پر انجم ناز کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مقتولہ کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات