32 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار

پاکستان کے ہاکی میچز؛ بھارتی فیڈریشن کو تحریری کلیئرنس درکار



لاہور:

پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔

صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔

دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات