28 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹیکساس میں بدترین سیلاب، 51 افراد ہلاک، سمر کیمپ کی لڑکیاں تاحال...

ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 51 افراد ہلاک، سمر کیمپ کی لڑکیاں تاحال لاپتہ


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں سے بدترین سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، جس سے ہلاک افراد کی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔

ٹیکساس میں سمر کیمپ کی لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں مکانات اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔

شدید سیلابی صورتِ حال میں درخت گرنے سے راستے بند ہو گئے، پانی میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جارہا ہے، جن کی تعداد 850 ہو گئی ہے۔

ٹیکساس کے گورنر نے صدر ڈونلڈٹرمپ سے بارشوں سے پیدا ہوے والی سیلابی صورتِ حال میں وفاقی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا۔

ادھر وزیرِ اعظم شہبازشریف نے امریکا میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں بھی چند روز قبل ایسا ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔

پوپ لیو نے بھی ٹیکساس کی سیلابی صورتِ حال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعا کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات