29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کو بینکروں کیلئے ’’شائلاک‘‘ اصطلاح استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا

ٹرمپ کو بینکروں کیلئے ’’شائلاک‘‘ اصطلاح استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا


واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ بینکروں کو بیان کرتے ہوئے “شائلاک” (Shylock) جیسے یہود مخالف لفظ کا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شیکسپئیر کے ڈرامے کاایک ظالم یہودی سودخور تھا، یہ لفظ طویل عرصے سے یہود مخالف، نفرت انگیز اصطلاح کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ شب آئیووا میں ٹیکس کٹوتیوں اور اخراجات سے متعلق اپنے “ون بگ بیوٹیفل بل ایکٹ” کے حوالے سے تقریر کے دوران کہی۔ ٹرمپ نے کہا ذرا سوچیے،نہ کوئی ڈیتھ ٹیکس، نہ کوئی اسٹیٹ ٹیکس، نہ ہی بینکوں سے قرض لینا بعض اوقات اچھے بینکرز، اور بعض اوقات شائلاک اور برے لوگ۔”شائلاک” دراصل شیکسپیئر کے 16ویں صدی کے ڈرامے The Merchant of Venice کا ایک کردار ہے، جو کہ ایک ظالم، لالچی اور یہودی سود خور کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اینٹی ڈیفامیشن لیگ (ADL) نے اپنے بیان میں کہا: لفظ ʼشائلاک یہودیوں کے بارے میں صدیوں پرانے لالچ سے وابستہ تعصبات کو اجاگر کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات