31 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویمنز کرکٹ ٹیم، اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کل سے شروع کرنے کا...

ویمنز کرکٹ ٹیم، اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کل سے شروع کرنے کا اعلان


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے لیے 27روزہ اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں پیر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں موجود کرکٹرز میں سے ہی پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا، جس کا انتخاب ویمن سلیکشن کمیٹی کرے گی۔کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا۔خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔تینوں میچ کلون ٹرف ۔ آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات