29 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات...

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تلہ گنگ میں جلوس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند نہیں کی، امن و امان بھی برقرار ہے، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔

دوسری جانب  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر نے کوئٹہ میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات