32 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومجرم و سزالاہور: غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج...

لاہور: غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


لاہور  میں غیرملکی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی اوباش شخص کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیر ملکی خاتون سے جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جنسی ہراسگی کا واقعہ گرین ٹاؤن کالج روڈ پر  نجی سوسائٹی میں پیش آیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر آرہی تھی، شلوار قمیض  میں ملبوس ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں۔

خاتون کے شوہر کے گھر سے باہر آنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کے واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے  نوٹس لیا تھا۔

انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد کے ہمراہ  ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔

ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد  نے ٹیم کے ہمراہ برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے  اوباش کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گرین ٹاؤن خرم شہزاد کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف ائی آر درج کر کے کاروائی کا اغاز کیا گیا،سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کیا ہے جس سے مزید  تفتیش  جاری  ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات