29 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومقومی خبریںلاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا


فائل فوٹو

لاہور سے اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔ اس حوالے سے نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔

ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کردیا گیا ہے۔

ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سے اسکردو کے لیے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات