28 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومغزہ لہو لہوراولپنڈی: دیور، بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں، مرد جاں بحق، خاتون کی...

راولپنڈی: دیور، بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں، مرد جاں بحق، خاتون کی حالت تشویشناک  


راولپنڈی میں مبینہ طور پر دیور اور بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کے بعد  مرد جاں بحق جب کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے رنیال میں ایک خاتون اور مرد نے زہرہلی گولیاں کھالیں، گولیاں کھانے سے حسن فیض جاں بحق ہوگیا۔

لڑکی  زارا بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے،  دونوں رشتے میں دیور اور بھاوج بتائے جاتے ہیں۔

متوفی شخص کی والدہ کے ابتدائی بیان کے مطابق بہو نے بیٹے کو گولیاں دیکر خود بھی کھائیں۔ 

ریسکیو1122 راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ  تحقیقات کررہے ہیں، معاملے کی مزید صورتحال تحقیقات میں سامنے آئے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات