31 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومغزہ لہو لہوراولپنڈی؛ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

راولپنڈی؛ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک



راولپنڈی:

کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ ہلاک اشتہاری ملزم کے ساتھیوں کا تعاقب جاری ہے۔

خطرناک اشتہاری ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس ایس پی سی سی ڈی نے ڈی ایس پی سی سی ڈی، ایس ایچ او سی سی ڈی اور سی سی ڈی ٹیم کو شاباش دی۔

ایس ایس پی سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات