31 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹخدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجاز

خدارا 200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں: نعمان اعجاز


—فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ و بلوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہے، ایسے میں اب شوبز ستارے بھی عوام کی آواز میں آواز ملانے لگے ہیں۔

نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200 یونٹس کے نظام کو ختم کریں، یہ ظلم ہے۔

نعمان اعجاز کی پوسٹ سے بہت سے صارفین نے ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی ہر مہینے کے بل دیکھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ 200 یونٹ کی حد صرف عوام کو پھنسانے کے لیے ہے، کوئی رعایت نہیں، صرف سزا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات