31 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجو روٹ کی 12 سالہ پیدائشی نابینا بچے سے ملاقات

جو روٹ کی 12 سالہ پیدائشی نابینا بچے سے ملاقات


اسکرین گریب

انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نے کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، وہ 12 سالہ پیدائشی نابینا بچے روی سے شفقت سے پیش آئے اور تحفے بھی دیے۔

بھارت کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز جو روٹ خصوصی طور پر نابینا کرکٹ فین روی سے ملنے آئے۔

12 سالہ روی کرکٹ سپورٹر ہیں جو اسٹیڈیم باقاعدگی سے آتے ہیں، جو روٹ روی کے پاس چل کر آئے، انہیں انگلینڈ کی دستخط شدہ شرٹ اور اپنے دستخط شدہ گلوز تحفے میں دیے۔

جو روٹ نے روی کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کھیل سے ہمیشہ لطف اندوز ہوں۔

جو روٹ کے روی کے دن کو یادگار بنانے کو سراہا جارہا ہے۔

روی نے جو روٹ سے ہدف کے تعاقب کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا ہدف دے رکھا ہے، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں، آج کھیل کا آخری روز ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات