29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومخاص رپورٹبھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں...

بھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں گے؟


— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا 15 ہزار کروڑ کے اثاثوں سے محرومی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش (ایم پی) کی ہائی کورٹ نے سیف علی خان اور اُن کے اہلِ خانہ کو بھوپال میں 15 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کا مالک قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

عدالت نے اس جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا، یہ اثاثے بھوپال کے مسلمان نواب کے تھے، اُن کی بیٹی سابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ شہریار محمد خان کی والدہ ساجدہ سلطان پاکستان چلی آئی تھیں۔

ساجدہ سلطان کی دوسری بہن سیف علی خان کی دادی تھیں، سیف علی خان کا پٹودی خاندان اسی دادی کی بنیاد پر ان اثاثوں کا دعوے دار تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد اب یہ اثاثے کسے ملیں گے؟ اس حوالے سے ہائی کورٹ نے اس مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات