29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کردیئے

برطانیہ نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کردیئے


دمشق ( جنگ نیوز) برطانیہ نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔ یہ کسی برطانوی وزیر کا شام کا گزشتہ 14 سال میں پہلا سرکاری دورہ تھا۔برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط خانہ جنگی کے بعد اب شام کے عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے اور برطانیہ اس نئی حکومت کی حمایت اس لیے کر رہا ہے تاکہ شام ایک مستحکم، محفوظ اور خوشحال ریاست کے طور پر دوبارہ کھڑا ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی برطانیہ کے مفاد میں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات