کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین ایکشن کو دہشتگرد گروپ قرار دیا گیا ہے اور فلسطین ایکشن کی رکنیت یا حمایت پر 14 برس تک کی سزا ہوسکے گی۔ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن کو دہشتگرد قرار دینے کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی درخواست رد کردی تھی۔