انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کر لی
چین کے شہر دازہو میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔
گرین شرٹس کی طرف سے اعصام حیدر نے 3، عدیل اور عاطف نے 2-2 گول بنائے۔
پاکستان ایونٹ میں تیسرا میچ منگل کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا، گزشتہ روز قومی ٹیم نے ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں 8 گول سے مات دی تھی۔
تاخیر سے ویزا ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ سے میچ سے چند گھنٹے قبل ہی چین پہنچی تھی۔