29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانڈر 18 ایشیا کپ ہاکی، قومی لٹل اسٹار کی مہم کا آغاز...

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی، قومی لٹل اسٹار کی مہم کا آغاز کامیابی سے، ہانگ کانگ کو مات دیدی


کراچی (نصراقبال، اسٹاف رپورٹر) انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے لٹل اسٹارز نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی سے کیا، چین میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ پر گولوں کی برسات کرتے ہوئے 8.0 کی فتح کو اپنی جھولی میں ڈالا، پاکستانی کھلاڑیوں نے جو طویل سفر کے بعد جمعے کی شب چین پہنچے تھے،شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم دوسرا میچ اتور کو سری لنکا سے کھیلے گا، فیصل آباد کے حسن شہباز نے شاندار کھیل مظاہرہ کیا۔اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،پاکستان ٹیم نے کھیل چوتھے کوارٹر کے آخری 3 منٹ میں 3 گول اسکور کئے۔چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے حسان ،عبداللہ اور محمد فاروق نے دو دو گول جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک ہانگ کانگ کی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ ہفتے کو بنگلہ دیش نے سری لنکا کو13.0سے جبکہ چائینز تائپے نےقازقستان کو6.2سے ہرایا، دیگر میچوں میں جاپان نے ازبکستان کو ملائیشیا نے انڈونیشیا کو،چین نے سری لنکا کو ملائیشیا نے قازقستان کو چائینز تائپے نےازبکستان کوبنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو جاپان نے انڈونیشیا کو ناکامی سے دوچار کیا،گروپ اے میں بنگلہ دیش دو میچوں میں چھ پوائنتس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پول بی میں ملائیشیا اور جاپان نے اپنے دو نوں میچز جیت رکھے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات