چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان کی جانب سے آسام حیدر نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی۔عبداللہ اعوان، زبیر لطیف اور عاطف علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم کے عدیل نے یکے بعد دیگرے دو گول ،عاطف علی نے اپنا دوسرا گول سکور کیا۔سری لنکا ٹیم کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 8جولائی کو بنگلادیش کے خلاف جبکہ 9 جولائی کو پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔