مارک زکربرگ کی جانب سے 4 جولائی کو شیئر کی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
جیسے ہی امریکا نے اپنی 249 ویں یومِ آزادی کا جشن منایا، میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے جشن منانے کا ایک نرالا اور دل چسپ انداز اختیار کیا، جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر خوب توجہ حاصل کی۔
ویڈیو مین زکربرگ کو ایک کشتی پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں امریکی پرچم لہرا رہا ہے اور وہ ایک ایسا لباس پہنے ہوئے ہیں جو مکمل طور پر امریکی پرچم کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں زکربرگ نہایت خوشگوار انداز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کے اس انوکھے جشن پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے لیکن مزاح سے بھرپور تبصرے کیے۔
ایک صارف نے کہا کہ یقیناً یہ AI نہیں ہو سکتا، دوسرے نے لکھا اب ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ اگلے سال کیا کریں گے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ میں صبح اٹھ کر یہی سوچ رہا تھا کہ زکربرگ اس بار کیا نیا کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال زکربرگ ویڈیو میں سرفنگ کرتے نظر آئے تھے، ایک ہاتھ میں امریکی جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں بیئر کا کین تھا۔