27 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی

امریکا میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی


فائل فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں شدید بارشیں اور بدترین سیلابی صورتِ حال ہے، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک افراد میں 14 بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں۔

سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور درخت گرنے سے راستے بند ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 90 منٹ میں 20 سے 26 فٹ پانی جمع ہونے کے سبب نقصانات ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 850 افراد کو  ریسکیو کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات