29 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںالپس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

الپس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک


—فائل فوٹو

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر سالزبرگ صوبے کے علاقے والڈ اِم پنزگاؤ کے قریب پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 3 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئی، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ جرمن شہری تھے۔

طیارہ جرمنی کے شہر میونخ کے قریب ایک ایئر فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور یہ پرواز ایک راؤنڈ ٹرپ کے طور پر طے کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات کا عمل جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات