28 C
Lahore
Monday, July 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ


اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی کل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات ہو گی، ٹرمپ نیتن یاہو ملاقات میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی وفد دوحہ روانہ ہو گیا، حماس مذاکرات شروع کرنے پر رضا مندی دے چکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی تجاویز میں اسرائیلی حملے روکنے، 60 روزہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی ضمانت، پہلے روز 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، 18 یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی اور غزہ میں امداد اقوامِ متحدہ اور ہلالِ احمر سمیت متفقہ ذرائع کے ذریعے تقسیم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات