اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔