36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومتجارتی خبریںچینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ


—فائل فوٹو 

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی کلو قیمت 5 روپے کے اضافے کے بعد 185روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، چینی کی فی کلو قیمت 180سے بڑھ کر 185روپے ہوگئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں چینی 190روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 2 روپے 32 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 1 سو 84 روپے 92 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات