33 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومتعلیم اور صحتچہل قدمی کے صحت پر 5 مفید اثرات

چہل قدمی کے صحت پر 5 مفید اثرات


چہل قدمی بذات خود مفید ہے، لیکن روزانہ 10 ہزار قدم مکمل کرنا اور بھی بہتر ہے: ماہرین

چہل قدمی دنیا میں صحت کے فوائد سے بھرپور سب سے کم اہمیت دی جانے والی ورزشوں میں سے ایک ہے۔ لیکن صحت پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چہل قدمی کے 5 بڑے فوائد ہیں:

1- چلنا دل اور پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ہے۔

2- یہ دل کی بیماری کے خطرے، بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور فالج کے امکانات کو گھٹاتی ہے۔

3- چہل قدمی سے نہ صرف آپ عمومی طور پر بہتر محسوس کرتے ہیں، بلکہ اس سے اینڈورفنز خارج ہوتے ہیں جو موڈ کو بہتر بنانے والے ہارمونس ہیں۔

4- چہل قدمی خون کی روانی کے لیے بھی اچھی ہے۔ یہ آپ کے جسم، خصوصاً دماغ تک خون کی گردش کو بڑھاتی ہے، جو الزائمر جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

5- چہل قدمی جوڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ جوڑوں کے اردگرد کے پٹھوں کو مضبوط اور حرکت کو آسان بناتی ہے، ہڈیوں کی ہلکی سی نشوونما کو بھی فروغ دیتی ہے، جس سے ہڈیاں مزید مضبوط ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر، آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ چہل قدمی بذات خود مفید ہے، لیکن روزانہ 10 ہزار قدم مکمل کرنا اور بھی بہتر ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہدف مکمل کرنا جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے فائدہ مند ہے، جن میں وزن پر قابو، دل کی صحت اور ذہنی سکون شامل ہیں۔

2019 میں کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق روزانہ اس سے بھی کم قدم چلنا صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ پایا گیا کہ جو خواتین اوسطاً روزانہ 4 ہزار سے زائد قدم چلتی تھیں، ان کی شرح اموات میں 41 فیصد کمی دیکھی گئی۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات