34 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کا سالانہ کنونشن، عاطف اسلم اور عارف لوہار...

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کا سالانہ کنونشن، عاطف اسلم اور عارف لوہار پرفارم کرینگے


شمالی امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی نمائندہ اور معتبر تنظیم ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسینٹ آف نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) کا 48واں سالانہ کنونشن 9 سے 13 جولائی 2025ء تک امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے معروف ہلٹن اناٹول ہوٹل میں منعقد ہوگا۔

یہ کنونشن ناصرف طبی ماہرین کے لیے ایک علمی پلیٹ فارم ہے بلکہ پاکستانی ثقافت، ادب، تفریح اور خاندانی ہم آہنگی کا ایک حسین امتزاج بھی ہے، جہاں علم و روایت، جدیدیت و جدوجہد اور نوجوانی و تجربہ سب ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ 

اس کنونشن میں پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ، سمیت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک سے سیکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز، ان کے اہل خانہ، اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، نوجوان طلباء، اور کمیونٹی رہنما شرکت کریں گے۔

کنونشن میں سی ایم ای کنٹینو میڈیکل ایجوکیشن سیشنز بھی منعقد ہوں گے کنونشن کے دوران روزانہ جاری ان علمی اجلاسوں میں دنیا بھر کے ماہر معالجین اپنی تحقیق، تجربات اور علمی لیکچرز پیش کریں گے۔ خواتین کی دلچسپی کے لیے بازار و باؤٹیک سروسز کے ذریعہ پاکستان سے درجنوں مشہور برانڈز بھی کنوینشن میں شرکت کررہے ہیں۔ 

کنونشن میں نوجوانوں کے لیے یوتھ پروگرامز بھی مرتب کیے گئے ہیں، جس میں نوجوانوں کے لیے خصوصی طور پر ورکشاپس، مباحثے، میچ میکنگ سیشنز اور سوشل میڈیا لیڈر شپ پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ’آئی لو پاکستان‘  اور ’سایا‘ جیسے پروگرامز امریکا میں نئی نسل کے جوش و جذبے کا آئینہ دار ہوں گے۔

دوسری جانب ادبی و ثقافتی محفلیں بھی منعقد ہونگیں جس میں مشاعرہ، فیشن شو اور کلاسیکل و پاپ میوزک پر مبنی پروگرامز میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور عارف لوہار ، معروف شعرا، اور پاکستان کے معوف ماڈلز اور اداکار اپنی بھرپور پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کریں گے جبکہ بچوں کے لیے کڈز زون بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس کنونشن میں ہر عمر کے شرکاء کو مصروف اور خوش رکھا جا سکے۔

کنونشن کے دوران APPNA کے سالانہ انتخابات بھی منعقد ہو رہے ہیں، جن میں نئی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات