30 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع پی...

نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ری ویمپنگ کمیٹی کےاجلاس سےقبل ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، بغور جائزے کے بعد ٹیموں کے کوچز میں رد وبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کئی کوچز کے کنٹریکٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے توسیع نہیں کی جائے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا جبکہ تعیناتی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات