کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش میں اپنے لیے ناموافق حالات دیکھ کر مودی سرکار ڈر گئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش غیریقینی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری سیاسی تناؤ کی وجہ سے حکومت نے سیکورٹی خدشات کے سبب بھارتی کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا ۔ سفارتی تعطل کی روشنی میں حکومت نے دورے کے خلاف مشورہ دیا ہے۔ التوا کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی براڈ کاسٹر کو بتا دیا گیا کہ سیریز اب نہیں ہوگی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سیریز کی تاریخیں طے نہیں کی گئیں، بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ اگست میں دورہ کرنا مشکل ہے۔ بھارتی ٹیم کو 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 17سے 31اگست تک دورہ کرنا ہے۔ بنگلادیش بورڈ نے سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت بھی روک دی ہے جبکہ بھارتی براڈ کاسٹر کو اطلاع دیدی گئی ہے کہ سیریز اب نہیں ہوگی۔ بی سی بی اہلکار عہدیدار کا کہنا ہے کہ دورہ مشکل ہے۔