33 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومقومی خبریںموجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر


—فائل فوٹو

بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بلڈنگ اتھارٹی نے لوگوں کو کوئی متبادل آپشن بھی نہیں دیا، متعلقہ اداروں اور حکومت نے اس حوالے سے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کو نظر انداز کرنا اختیارات کی بڑی خلاف ورزی ہے، لیاری کے لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کی پارٹی کے لوگ میری بات سن رہے ہوں گے، میرے کزن بلاول اور دیگر بااختیار لوگ ان مجبور لوگوں کو متبادل جگہ دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں 4 سال کا تھا تب سے اپنے والد کے ساتھ لیاری میں آتا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ عمارت کے اطراف میں موجود دیگرعمارتوں کو بھی خالی کرا کر پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات