مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں شراب کی دکانیں کھلنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں شراب نوشی کا فروغ کشمیری مسلمانوں کے ایمان اور تہذیب و تمدن پر حملہ ہے۔
کشمیریوں کا کہنا ہے کہ شراب کی فروخت کی منظوری اسلامی روایات کی صریح بے توقیری ہے، ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شراب کی کھلے عام فروخت کا مقصد غیر اخلاقی رویے کو فروغ دینا ہے۔
کشمیری تاجروں نے بھی سری نگر میں شراب کی دکانوں کے خلاف احتجاج کے لیے 3 دن کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شراب کی دکانیں کھولنا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔