13 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمراٹھی بولنا پڑے گی، بزنس مین کے دفتر پر حملہ

مراٹھی بولنا پڑے گی، بزنس مین کے دفتر پر حملہ


مہاراشٹرا میں رہنا ہے تو مراٹھی بولنا پڑے گی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نیا ٹرینڈ چل پڑا۔

سوشل میڈیا پر مراٹھی نہیں سیکھوں گا کا اعلان کرنے والے سرمایہ کار سُشیل کیڈیا کے دفتر پر مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے کارکنوں نے حملہ کردیا، پتھراؤ کر کے دفتر کے شیشے توڑ دیے۔

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دھمکیوں نے کیڈیا کومعافی مانگنے پر مجبور کردیا، مہاراشٹرا نو نرمان سینا پارٹی کے جنرل سیکرٹری منوج چوان نے دھمکی دی تھی کہ مہاراشٹرا میں رہ کر مراٹھی نہ بولنے کا گھمنڈ نہ کریں۔

پارٹی رہنما سندیپ دیشپانڈے نے بھی کیڈیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا کاروبار سنبھالیں اور مہاراشٹر کی تہذیب کا احترام کریں، ورنہ سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات