صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیپال ٹیم کی محنت، صلاحیت اور ٹیم ورک واقعی قابل ستائش ہے۔
محسن نقوی نے نیپال انڈر16 کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی، جس نے اے سی سی انڈر 16ایسٹ زون کپ 2025ء میں سنگارپور کی ٹیم کی شکست دے دی۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میں سنگاپور کی ٹیم کو نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔
صدر اے سی سی نے مزید کہا کہ ملائیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ جنہوں نے احسن انداز میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایشیا کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان یوتھ کرکٹ کو فروغ دینے کےلیے پرعزم ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہم کھیل کے مستقبل کو مزید مضبوط اور خطے میں کرکٹ کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔