حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گرو‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اداکارہ ماہرہ خان اب اپنی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے مختلف پروجیکٹس کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو پاکستان کا بہترین کام قرار دیا ہے۔
اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیما کلچر دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اب نئی آنے والی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ یہ نیٹ فلیکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے، پوری ٹیم نے محنت سے کام کیا ہے اور سب لوگ ویب سیریز کی ریلیز کے انتظار میں ہیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ دنیا کو پاکستانیوں کا سب سے بہترین کام کیسا لگتا ہے؟
واضح رہے کہ اس سیریز میں ماہرہ خان کے علاوہ فواد خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، مایا علی، اقراء عزیز، بلال اشرف، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز، ثمینہ احمد اور خوشحال خان نظر آئیں گے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم ایسا نہ ہوسکا۔
نیٹ فلیکس نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔