وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے سوشل میڈیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں دو دن سیاست کی بات نہ کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک میں 27 ہزار جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جا رہا ہے، سکھر کے نو محرم کے جلوس میں 10 لاکھ افراد شریک ہیں۔