36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہین آفریدی نے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی دل کو چھو...

شاہین آفریدی نے عالیار کا پہلا قدم اٹھانے کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کردی


کولاج فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی سوشل میڈیا فیملی کو دلچسپ ٹریٹ دی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے خاندان سے متعلق دلچسپ اپ ڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے صف اول کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے عالیار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اب چلنے لگا ہے۔

ویڈیو میں شاہین آفریدی کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ انکے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو خوبصورت سرسبز میدانی علاقے میں بنائی گئی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے لیے بھارتی فلم ’ اکیلے ہم اکیلے تم‘ کے گیت ’تو میرا دل، تو میری جان‘ کا استعمال کیا ہے۔

اس ویڈو کو شاہین اور شاہد آفریدی کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات