34 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسیکیورٹی خدشات، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز ایران سے آسٹریا پہنچ...

سیکیورٹی خدشات، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز ایران سے آسٹریا پہنچ گئے


—فائل فوٹو 

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عالمی جوہری ایجنسی (آئی اے ای اے) کے تمام انسپکٹرز تہران سے آسٹریا پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر ایران سے اپنے معائنہ کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے اہلکار حال ہی میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان 12 روز سے جاری رہنے والی لڑائی کے دوران ایران کے دارالحکومت تہران میں موجود تھے۔

گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایکس پر پیغام میں کہا تھا کہ اس کے ملازمین تہران سے آسٹریا کے شہر ویانا میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے ساتھ جَلد از جَلد اس کے جوہری منصوبوں کی نگرانی کا کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے مذاکرات کی اہم اہمیت پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ آئی اے ای اے کے عملے کے کتنے افراد نے تہران چھوڑا ہے۔

یاد رہے کہ تہران کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے بعد بین الاقوامی جوہری تنظیم کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے فیصلہ کیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات